• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 3385

    عنوان:

    جلد ہی میری شادی ہونے والی ہے، مجامعت کے اسلامی طریقے اور پہلی رات کو بیوی سے ملتے وقت پڑھی جانے والی تمام دعاؤں کے بارے میں جاننا چاہتاہوں۔ براہ کرم، یہ بھی بتائیں کہ کیا شادی کی پہلی رات کو ہمبستری کرنا ضروری ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 3385

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 323/ ب= 289/ ب

    مجامعت کا طریقہ اپنے کسی دوست سے معلوم کریں۔ البتہ بیوی سے ملنے سے قبل یہ دعا پڑھیں: اللّٰہُمَّ جَنِّبْنَا وَجَنِّبِ الشَّیْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا شادی کی پہلی رات میں ہمبستری کرنا ضروری نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند