• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 177880

    عنوان: كسی عورت كا تصور كركے مشت زنی كرلی‏، كیا اس عورت كی بیٹی سے نكاح ہوسكتا ہے؟

    سوال: مجھ سے ایک غلطی ہوگئی ہے ، میں نے ایک عورت کو بد نظر سے دیکھا اور اکیلے میں بد خیالی کی اور مشت زنی کی، اب میں نے توبہ کرلی ہے، کیا میں اس کی بیٹی سے نکاح کرسکتاہوں؟

    جواب نمبر: 177880

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:808-615/L=8/1441

    عورت کو نظر بد سے صرف دیکھنے اور اکیلے میں اس کا خیال کرکے مشت زنی کرنے کی صورت میں مصاہرت کا ثبوت نہیں ہوا؛ لہٰذا اگر آپ اس کی لڑکی سے نکاح کرنا چاہیں تو اس کی گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند