• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 175975

    عنوان: بیوی کے ہاتھوں سے شہوت پوری کرنے کا حکم

    سوال: میری بیوی حاملہ ہے اور مجھے ملنے کی خواہش ہے تو ایسی صورت میں کیا کریں؟ دوسری بات۔ کیا میں اپنے عضوخاص کو بیوی کے ہاتھوں سے پکڑ کر اپنی شہوت پوری کر سکتا ہوں؟ کیا ان کے ہاتھ کے اوپر میں اپنا ہاتھ رکھ کر اپنے عضوخاص کو ہلا کر اپنی خواہش پوری کر سکتا ہوں؟ خیرا۔

    جواب نمبر: 175975

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:461-378/L=5/1441

    (۱)حاملہ عورت سے اگر صحبت نقصان دہ نہ ہو حاملہ عورت سے وطی کرسکتے ہیں ؛البتہ نقصان دہ ہونے کی صورت میں احتیاط کرنا چاہیے۔

    (۲) بیوی کے ہاتھ سے شہوت پوری کرنے کی گنجائش ہے ؛تاہم بلاضرورت بہتر نہیں۔

    یحرم علی الزوج وطأ زوجتہ مع بقاء النکاح فیما إذا کانت لا تحتملہ لصغر أو مرض أو سمنة․․․ فعلم من ہذا کلہ أنہ لا یحل لہ وطو?ہا بما یو?دی إلی إضرارہا (شامی:۴/ ، کتاب النکاح، ط:زکریا دیوبند) وحل طلاقہن أی الآیسة والصغیرة والحامل عقب وطء لأن الکراہة فیمن تیحض لتوہم الحبل وہو مفقود ہنا․(درمختار مع الشامی: ۴۳۴/۴، مطبوعہ مکتبہ زکریا دیوبند)ولو مکن امرأتہ أو أمتہ من العبث بذکرہ فأنزل کرہ ولا شیء علیہ (درمختار) وفی الشامی: قولہ کرہ الظاہر أنہا کراہة تنزیہ لأن ذلک بمنزلة ما لو أنزل بتفخیذ أو تبطین (درمختار مع شامی: ۳۸/۶،ط:زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند