• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 175830

    عنوان: بیوی پر جن غالب ہونے کے وقت اس کے ساتھ ہمبستری کرنا ؟

    سوال: مفتی صاحب ایک شادی شدہ عورت پر جن یا جنیہ آتا/آتی ہے ۔ اگر جماع کے دوران اس پر جن/ جنیہ آ جائے تو کیا ایسی صورت میں اس سے جماع جائز ہوگا؟ کیونکہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ایسے میں جماع دراصل اس جن یا جنیہ سے جماع ہوگا جو جائز نہیں۔ بینوا توجروا۔

    جواب نمبر: 175830

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:455-30/sn=5/1441

    اس صورت میں بھی بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا شرعا جائز ہے ، اس طرح کے معاملے میں آدمی ظاہر کا مکلف ہے ، باطن کا نہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند