• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 175348

    عنوان: کیا دیور اپنی بھابھی کا محرم بننے کے لیے اس کا دودھ پی سکتا ہے؟

    سوال: کیا دیور اپنی بھابھی کا محرم بننے کے لیے اس کا دودھ پی سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 175348

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 330-299/D=05/1441

    عورت کا دودھ پینے سے رضاعت کا رشتہ جب پیدا ہوتا ہے کہ رضاعت کی مدت (عمر) میں بچہ نے دودھ پیا ہو اور رضاعت کی عمر دو سال ہے مفتی بہ قول کے مطابق ۔ پس دو سال کی عمر کے بعد عورت کا دودھ پینے سے رشتہ رضاعت نہیں پیدا ہوتا۔ دیور اگر دو سال کی عمر کے اندر بھابھی کا دودھ پئے گا تو رشتہ رضاعت ثابت ہو جائے گا اور دیور بھابھی کارضاعی بیٹا بن جائے گا۔

    اور بڑے ہونے کے بعد اگر دودھ پئے گا تو اس سے نہ رشتہ رضاعت پیدا ہوگا نہ ہی دیور بھابھی کا محرم بنے گا، اور بڑے ہونے پر دودھ پینا حرام بھی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند