• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 175298

    عنوان: نافرمان بیوی سے نبھاؤ كس طرح كیا جائے؟

    سوال: (۱) میر ی شادی کو ایک سال ہوگیاہے، اور اللہ کے کرم سے ہمیں ایک لڑکی ہے پر میری بیوی کا نیچر کچھ الگ ہے کہ تھوڑی تھوڑی بات پر جھگڑا ہوجاتاہے اور وہ نہ میر ی بات سنتی ہے۔ (۲) کام شروع کرنے سے پہلے اس میں اللہ کی حفاظت چاہتاہوں ، کوئی دعا بتائیں۔

    جواب نمبر: 175298

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:360-308/L=4/1441

    (۱)آپ بیوی کو حکمت سے سمجھائیں اور گھر میں فضائلِ اعمال اور دوسری معتبردینی کتابوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری کردیں ان شا ء اللہ اس سے بے حد فائدہ ہوگا؛ کیونکہ لڑائی جھگڑے کا بنیادی سبب زوجین کا ایک دوسرے کے حقوق کو نہ پہچاننا ہے ،اگر زوجین میں دینداری آجائے اور وہ ایک دوسرے کے حقوق کو پہچاننے لگیں تو ان شاء اللہ لڑائی جھگڑے بھی ختم ہوجائیں گے ۔

    (۲) اللہ کی حفاظت میں جانے کے لیے اعوذباللہ من الشیطن الرجیم پڑھ لیا کریں اور لاحول کی کثرت کریں اور اگر کوئی نیک عمل ہو تو بسم اللہ پڑھ لیا کریں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند