• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 174117

    عنوان: شیعہ سے سنیہ عورت كا نكاح

    سوال: میں ایک ایسے انسان سے شادی کرنا چاہتی ہوں، جس کا فرقہ شیعہ ہے ، پر عقیدہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو شیعہ اس بنیاد پر کہتاہے کہ وہ ماتم کرتاہے ، مجلس اور جلوس میں جاتاہے ، اس کا عقیدہ یہ ہے کہ وہ اللہ کو ایک اللہ مانتاہے ، حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی و رسول مانتاہے، قرآن پاک کو مکمل تسلیم کرتاہے اور پڑھتاہے، کیوں کہ قرآن پاک کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے خود اٹھایاہے اور جو شخص قرآن پاک کو مکمل نہیں مانتاہے وہ پاک کی آیت کا منکر ہے ، کبھی کسی بھی صحابی کو برا بھلا نہیں کہتا، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ اور امتہ المومنین مانتاہے ، مولا علی علیہ السلام کو نعوذ باللہ خدا نہیں کہتا اور کہنے والے والوں کو کافر تسلیم کرتاہے ، یہ عقیدہ ہے اس کا ، وہ اپنے مفاد کے لیے یہ نہیں کہہ رہاہے اور نہ ہی وہ تکیہ کی بنیاد پر کہہ رہاہے، کیا اس عقیدے کو رکھتے ہوئے میرا اس لڑکے سے نکاح جائز ہے؟ کیوں کہ میں فقہ دیوبند سے تعلق رکھتی ہوں، کیا اگر وہ ماتم کرتاہے ، مجلس میں جاتاہے تو وہ دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتاہے اور اس سے شادی کرنے کے بعد میں بھی ہوجاؤں گی دائرہ اسلام سے باہر ؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 174117

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 229-185/H=02/1441

    تم نے اُس انسان (شیعہ) کے جس قدر عقائد و اعمال تحریر کئے ہیں وہ اس کے ایمان و اسلام کی جانچ کرنے کے لئے کافی نہیں ہیں، جامعہ اشرفیہ نیلا گنبد لاہور کے حضرات علماءِ کرام اصحابِ فتویٰ حضرات سے رابطہ کریں وہ علماء کرام اُس کو اپنے پاس بلاکر تحقیق فرمالیں گے بعد تحقیق جو حکم شرعی نکاح وغیرہ سے متعلق تم کو بتلادیں اُس کے موافق عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند