• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 173894

    عنوان: والد صاحب کی خالہ کی بیٹی سے نكاح

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میرے والد صاحب کی سگی خالہ جو میرے والد کی دودھ شریک بھی ہیں کیونکہ میرے والد نے اپنی نانی کا دودھ بھی پیا ہے تو اس صورت میں والد صاحب کی خالہ کی بیٹی سے میرا نکاح ہوسکے گا یا وہ میرے لئیے محرم ہیں ؟ گذارش : میرے سوال کو ایپ یا ویب پر شائع نہ کیا جائے ۔ شکریہ

    جواب نمبر: 173894

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:156-113/sd=3/1441

     صورت مسئولہ میں والد صاحب کی خالہ جو اُن کی رضاعی بہن بھی ہیں، آپ کی رضاعی پھوپی بنیں گی اور حقیقی پھوپی کی لڑکی سے نکاح جائز ہے، لہذا رضاعی پھوپی کی لڑکی سے بھی نکاح جائز ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند