• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 173731

    عنوان: رشتے كی بات ہونے كے بعد انكار كرنا؟

    سوال: حضرت میرا رشتہ ایک جگہ ہو رہا تھا بات تقریباً ہو چکی تھی کہ اچانک لڑکی کے والد انکار کر رہے ہیں بغیر کسی وجہ کے ، حالانکہ انکا اور ہمارا گھرانا بھی الحمدللہ اسلامی دیندار ہیں، باقی سب گھر والے راضی ہیں ان کے ، بس لڑکی کے والد اچانک انکار... میرے والدین کی اور میری سخت خواہش ہے کہ یہ رشتہ ہوجائے ، برائے مہربانی رہنمائی فرما دیں۔

    جواب نمبر: 173731

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 118-72/SN=02/1441

    ایسے اصولی اعتبار سے جب تک رشتے کی بات کسی جگہ بالکل پکی نہ ہو، فریقین میں سے کسی کے لئے بھی انکار کی گنجائش ہے؛ باقی صورت مسئولہ میں آپ لوگ ایسا کر سکتے ہیں کہ درمیان میں کچھ معتبر اور معاملہ فہم لوگوں کو ڈال کر لڑکی کے والد سے دوبارہ بات کریں، نیز اس سلسلے میں اللہ تعالی سے دعائیں بھی کریں، ایسا کرنے سے ممکن ہے کہ آپ لوگوں کی مراد پوری ہو جائے، بندہ بھی آپ کے لئے دعا گو ہے کہ اللہ تعالی آپ کے حق میں اس رشتے کو قبول فرمائے۔ (آمین)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند