• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 172092

    عنوان: نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے ملاقات كا حكم

    سوال: کیا لڑکی سے نکاح ہونے کے بعد اور رخصتی سے پہلے اُن کے گھر گپ شپ کے لئے لڑکا جا سکتا ہے۔اور اُ ن کے گھر جا کر لڑکی سے یہ مطالبہ کیاجاسکتاہے کہ آپ مجھے منہ میں لقمہ دے تب میں کھانا کھاؤں گا۔اور صحبت کیا جا سکتا ہے اُنہی کے گھر پر؟

    جواب نمبر: 172092

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1188-1049/B=12/1440

    ہمارے معاشرہ میں یہ بات اچھی نہیں سمجھی جاتی۔ بسااوقات یہ برائی اور لڑائی کا پیش خیمہ بن جاتا ہے۔ لڑکے کو رخصتی تک صبر سے کام لینا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند