• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 171142

    عنوان: بہ ذریعہ سرجری جنس کی تبدیلی کی صورت میں نکاح کا حکم

    سوال: ایک لڑکا ہے پر وہ پوری طرح سے بدل گیاہے، آپریشن کرالیاہے اس نے، اس کا اب سب کچھ لڑکیوں کی طرح سے ہے، ویسے ہی کپڑے پہنتاہے، ویسے ہی رہتاہے جیسے لڑکیاں رہتی ہیں، اس کی اب جو لڑکوں کی شرمگاہ ہوتی ہے وہ نہیں، بلکہ جو لڑکیوں کی شرمگاہ ہوتی ہے ویسی ہی ہے، آپریشن کرایاتھا اس نے ، کیا اب اس صورت میں کسی لڑکے کا اس سے نکاح جائز ہے؟

    جواب نمبر: 171142

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:848-888/N=2/1441

    اگر کسی لڑکے نے بہ ذریعہ سرجری اپنا جنسی نظام تبدیل کرالیا ہے، یعنی: اس کی مردانہ شرمگاہ نکال کر اس میں زنانہ شرمگاہ لگادی گئی ہے اور وہ مکمل طور پر لڑکی ہوچکا ہے تو اس نے جو کیا، بلاشبہ ناجائز وحرام کیا، اسلام میں جنس کی تبدیلی سخت حرام وناجائز ہے؛ البتہ جب وہ مکمل طور پر لڑکی ہوچکا ہے تو لڑکے سے اُس کا نکاح درست ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند