• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 167588

    عنوان: اعتدالِ شہوت كے وقت نكاح كا درجہ

    سوال: ایک سوال پوچھنا ہے ، اگر کوئی گناہ سے بچتا ہے اگر وہ شادی نہ کرے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ جزاکم اللہ خیر

    جواب نمبر: 167588

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 451-431/H=05/1440

    اگر صبر و ضبط پر قدرت ہے اداءِ حقوقِ زوجیت پر بھی اطمینان ہے گناہ میں مبتلا ہوجانے کا مظنہ بھی نہیں ہے اداءِ نفقہ ومہر پر بھی قادر ہے ایسے شخص کے حق میں راجح یہ ہے کہ نکاح کرنا سنت موٴکدہ ہے۔ البحرالرائق: ۳/۱۴۰، مطبوعہ رشیدیہ میں یہ تفصیل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند