• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 7000

    عنوان:

    آپ کے علم میں یہ بات ہوگی کہ پاکستان میں ایک مستقل ?رویت ہلال کمیٹی? ہے جو کہ اسلامی رویت ہلال پر کام کرتی ہے اور مختلف اسلامی مہینوں کے آغاز کا باضابطہ اعلان کرتی ہے۔ ہم صوبہ سرحدپاکستان کے (پچاس فیصدلوگ)سرکاری کمیٹی کے اعلان کی پیروی نہیں کرتے ہیں، لیکن حقیقت میں مقامی کمیٹی کا قیام (ضلعی پیمانہ کے با اثر علمائے کرام )کے ذریعہ عمل میں آیا تھا اور وہ لوگوں سے حلف لے کر چاند کی گواہی لیتے ہیں اور اس کے بعد رمضان یا عید کے دن کے آغاز کا اعلان کرتے ہیں،جو کہ عموماً رمضان یا عید کے دن کے باضابطہ اعلان سے ایک یا دودن پہلے ( سعودی عرب کے اعلان سے زیادہ قریب)ہوتا ہے۔ برائے کرم میری رہنمائی فرمائیں کہ آیا مقامی کمیٹی کا اعلان درست ہے یا ہم سرکاری اعلان کی پیروی کریں؟ مزید برآں کیا میں اس مقصد کے لیے سعودی عرب کی پیروی کرسکتا ہوں؟ اور اگر نہیں کرسکتا تو کیوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7000

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1045=929/ ل

    اگر وہ کمیٹی ثبوت ہلال کے طریقوں (شہادت، شہادت علی الشہادة، شہادت علی القضاء یا خبر مستفیض) کی بنا پر فیصلہ کرتی ہے تو اس کمیٹی کے فیصلہ کا اعتبار کیا جائے گا۔ مجھے اس کمیٹی کے بارے میں علم نہیں کہ وہ ثبوت ہلال کے طریقوں کی رعایت کرتے ہوئے فیصلہ کرتی ہے یا نہیں؟ اس لیے بہتر یہی ہے کہ آپ اس سلسلے میں دارالعلوم کراچی سے رابطہ کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند