• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 5869

    عنوان:

    میں دہلی پبلک اسکول میں کام کرتا ہوں۔ کیا ہم اسکول میں نماز جمعہ شروع کرسکتے ہیں؟ اگر شروع کرسکتے ہیں تو اس کی شرطیں کیا ہوں گی؟ برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    میں دہلی پبلک اسکول میں کام کرتا ہوں۔ کیا ہم اسکول میں نماز جمعہ شروع کرسکتے ہیں؟ اگر شروع کرسکتے ہیں تو اس کی شرطیں کیا ہوں گی؟ برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 5869

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 444=444/ م

     

    اگر قریب میں مسجد ہو تو مسجد ہی میں نماز جمعہ ادا کرنے کا اہتمام کریں تاکہ مسجد کا ثواب بھی حاصل ہوسکے، اوراگر مسجد دور ہو اوراسکول کی طرف سے نماز کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں تب بھی کوشش کریں کہ مسجد ہی میں نماز ادا کریں۔ اوراگر اسکول کی طرف سے نماز کے لیے مسجد جانے کی اجازت نہیں تواسکول ہی میں نماز جمعہ شروع کرسکتے ہیں بشرطیکہ اسکول دہلی شہر میں واقع ہو یا شہر کی آبادی سے متصل ہو۔ اس کے لیے اسکول میں کوئی پاک وصاف او رمناسب جگہ تجویز کرلی جائے۔ جمعہ میں امام کے علاوہ کم سیکم تین افراد ہونا شرط ہے، اسی طرح جہاں جمعہ قائم کیا جائے وہاں ہر ایک کو آنے کی اجازت ہو۔ ہاں اگر حفاظت کے پیش نظر باہر کے لوگوں کو نہ آنے دیا جائے تو یہ اذن عام سے مانع نہیں۔ بقیہ تفصیلات کتب فقہ یا مقامی کسی مفتی صاحب سے معلوم کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند