• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 4424

    عنوان:

    میں پانچ سال کے لیے چین میں پڑھنے آیاہوں۔ میں جس شہر میں رہتا ہوں وہاں دو تین مسجدیں ہیں، لیکن وہ ہم سے کافی دور ہیں۔ ہمیں پاکستانی ڈھائی سو روپئے لگتے ہیں۔ تواگر خرچہ کی وجہ سے ہم جمعہ کی نماز مسجد میں نہ پڑھیں تو کیسا رہے گا، اور اس بارے میں شریعت کیا کہتی ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 4424

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 598=640/ ل

    اگر آپ کے پاس اتنے روپئے کی وسعت نہیں کہ ہرجمعہ کو مسجد میں جاکر نماز جمعہ ادا کرسکیں تو آپ کے لیے مسجد جانا ضروری نہیں۔ اگر آپ ایسی صورت میں ظہر کی نماز ادا کرتے ہیں تو گنہ گار نہ ہوں گے۔ البتہ آپ کے لیے بہتر یہ ہے کہ چند احباب و دوستوں کو جمع کریں اور کوئی جگہ متعین کرکے نماز جمعہ ادا کرنے کی سعی کریں ولعل اللّٰہ یحدث بعد ذلک امراً۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند