• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 3247

    عنوان:

    ہم نے جمعہ کے دن عید الفطر کی نماز اداکی ، جمعہ کی نماز کے بارے میں ہمارے ملک کے کچھ لوگوں کا کہناہے کہ ہمیں جمعہ نماز کے بجائے ظہر کی نماز اداکرنی چاہئے۔ براہ کرم، قرآن وحدیث کے حوالے سے جواب دیں۔

    سوال:

    ہم نے جمعہ کے دن عید الفطر کی نماز اداکی ، جمعہ کی نماز کے بارے میں ہمارے ملک کے کچھ لوگوں کا کہناہے کہ ہمیں جمعہ نماز کے بجائے ظہر کی نماز اداکرنی چاہئے۔ براہ کرم، قرآن وحدیث کے حوالے سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 3247

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 451/ ھ= 344/ ھ

    ان لوگوں کا قول درست نہیں بلکہ جن لوگوں پر جمعہ واجب ہے ان پر عید کے دن بھی جمعہ ہی واجب ہے، ظہر نہیں۔ البتہ اگر عید کی نماز پڑھ کر کوئی شخص مثلاً جنگل یا چھوٹے دیہات میں چلا گیا تو اس پر جمعہ واجب نہیں رہتا بلکہ وہ ظہر ادا کرے گا، ہکذا في أول باب العیدین من الفتاوی# رد المحتار، ج۱ ص۵۵۵)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند