• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 3230

    عنوان:

    جمعہ کے جواز کے سلسلے میں 

    سوال:

    ایک بڑا قصبہ ہے جس میں مختلف محلے ہیں اور ہر محلہ میں مسجدہے ۔ اس میں زندگی کی اکثر ضروریات موجود ہیں مثلا سرکاری اسکول، روڈ، ڈاکٹر، ٹرکیں، حجام، ملاح، موچی، اور چالیس یا پچاس دکانیں ۔ وہاں روز مرہ زندگی کی مختلف اشیاء میسر ہیں اور آج سے اسی ۸۰/ سال پہلے مقامی لوگوں نے ایک جگہ جمعہ کی نماز شروع کی تھی ، سارے محلے والے وہاں جمع ہوتے ہیں اور آج تک وہ جمعہ جاری ہے، لیکن کچھ لوگ اس جمعہ نماز کو ناجائز کہتے ہیں اور ظہر کی نماز اسی مسجد میں باجماعت اداکرتے ہیں، وجہ یہ بتاتے ہیں کہ یہ علاقہ حکومت میں شامل نہیں ہے ، یہ علاقہ گھرہے، لیکن اس میں صوبے اور قومی ووٹ دونوں ہوتے ہیں اور ووٹنگ کے وقت باقاعدہ حکومت کی نگرانی ہوتی ہے اور اس قصبہ کے کل مکانات (۵۵۶)ہیں اور کل آبادی ۴۷۰۹/ ہے۔ براہ کرم، قرآن و حدیث اور فقہ حنفی کی روشنی میں تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 3230

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 407/ ھ= 291/ ھ

     

    مقامی یا قریبی علمائے کرام اصحابِ فتویٰ حضرات میں سے دو تین حضرات سے درخواست کریں اور دونوں طرف کے نمازیوں کی جانب سے متفقہ وہ درخواست لکھیں، حنفی علمائے کرام مذکورہ آباد میں تشریف لاکر اس کا بذاتِ خود معائنہ فرمالیں گے بعد معائنہ و مشاہدہ فقہ حنفی کی روشنی میں جو حکیم شرعی بتلادیں تمام نمازی اسی کے مطابق آئندہ عمل کرلیں ایسا کرلینے میں ان شاء اللہ خیرہی خیر رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند