• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 3149

    عنوان:

    ہماری مسجد میں مختلف اوقات میں دومرتبہ جمعہ کی نماز ہوتی ہے۔ ایک شروع وقت میں مسجد کے نیچے اور اور دوسرا جمعہ اسی مسجد کے اوپر ، کام کرنے والے اور تجارت کرنے والے دوسرا جمعہ ادا کرتے ہیں۔ کیا ایک مسجد میں مختلف اوقات میں دو جمعہ ادا کرنا جائزہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 3149

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 260/ د= 231/ د

    ایک مسجد میں کسی نماز کی جماعتِ ثانیہ مسجد کے حدود میں کرنا مکروہ تحریمی ہے لہٰذا مذکورہ طریقہ پر جمعہ کی نماز کی دو جماعت کرنے سے دوسری مرتبہ جماعت کرنے والوں کی نماز کراہت تحریمی کے ساتھ ادا ہوگی، لہٰذا ایک مسجد میں جمعہ کی دوسری جماعت نہ کی جائے، قریب میں دوسری مسجد موجود ہے تو وہاں نماز کے وقت میں اتنا فرق کردیا جائے کہ ان لوگوں کو اس جگہ جاکر جماعت میں شرکت ہوجائے۔

    اور اگر قریب میں دوسری مسجد نہیں ہے تو کوشش کی جائے کہ سارے لوگ پہلی ہی جماعت میں آکر شریک ہوں اور جماعت ثانیہ کی ضرورت پیش نہ آئے۔ اگر کسی مجبوری سے جماعت ثانیہ کرنے کی ضرورت پیش آہی جائے تو حدودِ مسجد میں نہ کی جائے بلکہ مسجد کی سہ دری وغیرہ جو خارج مسجد ہے اس میں کریں یا پھر مسجد کے علاوہ دوسری جگہ کسی کے مکان، کمرہ وغیرہ میں کرلیں۔ اس صورت میں اگرچہ مسجد کا ثواب نہیں ملے گا مگر کراہت تحریمی کا ارتکاب بھی نہ ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند