• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 178074

    عنوان: جمعہ كے دن گھر میں جماعت سے ظہر ادا كرنا؟

    سوال: جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ لوک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں نماز ہورہی ہے، گذشتہ جمعہ ہم پانچ لوگوں نے گھر میں جماعت سے ظہر کی نماز ادا کی تو کیا ہماری نماز ہوگئی؟ یا دوبارہ پڑھنا ہوگی؟

    جواب نمبر: 178074

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 774-584/B=09/1441

    جس بستی میں جمعہ کے شرائط پائے جاتے ہیں وہاں ظہر کی نماز باجماعت پڑھنا جائز نہیں، تنہا تنہا پڑھنی چاہئے۔ اور اگر جمعہ کا بدل ظہر پڑھتے ہیں ۴-۵/ آدمیوں کی جماعت کریں تو یہ بُرا کیا۔ اب دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند