• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 176649

    عنوان: کیا جمعہ کی نماز میں قنوت نازلہ پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ ذیل کے بارے میں کیا جمعہ کی نماز میں قنوت نازلہ پڑھ سکتے ہیں؟ برائے مہربانی جلد از جلد جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں۔

    جواب نمبر: 176649

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 586-546/M=06/1441

    احناف کے یہاں قتوت نازلہ صرف فجر کی نماز میں پڑھنا مسنون ہے، جمعہ کی نماز میں قنوت نازلہ پڑھنا سنت نہیں۔ وہو صریح فی أن قنوت النازلة عندنا مختص بصلاة الفجر دون غیرہا من الصلوات الجہریة أو السریة ۔ (شامی اشرفی: ۲/۳۹۰، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند