عبادات - جمعہ و عیدین

Pakistan

سوال # 175338

جس مسجد میں پانچ وقت کی اذان اور جماعت نہ ہوتی ہو اس میں جمعہ کی نماز ہو سکتی ہے یا نہیں؟

Published on: Dec 25, 2019

جواب # 175338

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:313-254/N=4/1441



جمعہ کے لیے مسجد ہونا ہی شرط نہیں، چہ جائیکہ جس مسجد میں جمعہ پڑھا جائے، اس میں نماز پنجگانہ باجماعت ہونا شرط ہو؛ لہٰذا اگر کسی آبادی میں جمعہ کی شرائط پائی جاتی ہوں، وہاں اُس مسجد میں بھی جمعہ کی نماز جائز ہے، جس میں پانچ وقت کی اذان اور نماز باجماعت نہ ہوتی ہو؛ البتہ بلا عذر ومجبوری، مسجد میں اذان اور نماز باجماعت جاری نہ کرکے اُسے ویران رکھنا درست نہیں، یہ مسجد کی حق تلفی ہے؛ لہٰذا اہل محلہ کو فکر کرنی چاہیے ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات