• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 174982

    عنوان: جمعہ کی پہلی اذان کا حکم

    سوال: قرآن میں سورہ جمعہ کی آیات میں جس اذان کی طرف اشارہ ہے کیآ جمعہ کی پہلی اذان اس حکم میں داخل ہے ؟

    جواب نمبر: 174982

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 301-245/D=04/1441

    موجودہ اذانِ اول کی شروعات حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے وقت سے ہوئی، اور تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اسے تسلیم کیا، کسی نے اعتراض نہیں کیا، اس لئے یہ باجماعِ صحابہ مشروع ہوگئی، اور اذانِ جمعہ کے وقت بیع و شراء وغیرہ تمام مشاغل ناجائز ہو جانے کا حکم جو پہلے اذان خطبہ کے بعد ہوتا تھا اب پہلی اذان کے بعد سے شروع ہوگیا، کیونکہ الفاظِ قرآن (نودي للصلٰوة من یوم الجمعة) اس پر صادق ہے؛ (تفصیل کے لئے معارف القرآن تفسیر سورہٴ جمعہ دیکھئے)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند