• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 174938

    عنوان: ایك مسجد میں جمعہ كی دو جماعتیں كرنا

    سوال: ہمارے برما میں مسجد بنانے کی اجازت نہیں ہے، اس وقت آبادی زیادہ ہوگئی ہے، ایک چھوٹی سی مسجد میں جمعہ کی نماز دو بار مرتبہ پڑھتے ہیں ، ایک ہی جماعت کی جائے تو کچھ لوگوں کے جمعہ چھوڑدینے کا خطرہ ہے، سوال یہ ہے کہ ضرورت کی بناء پر دو مرتبہ نماز جمعہ قائم کرلیں تو کوئی حرج تو نہیں؟

    جواب نمبر: 174938

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:264-174/sd=4/1441

    ایک مسجد میں جمعہ کی دو جماعت کرنا مکروہ ہے، اگر آبادی بڑھنے کی وجہ سے مسجد چھوٹی پڑ رہی ہے، تو مسجد کی توسیع کی کوشش کی جائے اور دوسری مسجد بنانا اگر ممکن نہ ہو، تو کسی وسیع میدان یا ہال میں جمعہ کی دوسری جماعت کی جاسکتی ہے، جمعہ صحیح ہونے کے لیے مسجد ہونا شرط نہیں ہے، باقی اگر آپ کے یہاں کچھ مخصوص حالات ہوں ، تو علاقے کے معتبر علمائے کرام کے دستخط سے تفصیل لکھ کر ارسال کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند