• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 173964

    عنوان: عیدین کے خطبہ کے بعد دعا كرانا؟

    سوال: عیدین کے خطبہ کے بعد امام صاحب کے ذریعے جہری دعا کرانا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 173964

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:168-157/L=3/1441

    احادیث سے مطلقاً نمازوں کے بعد دعا مانگنا ثابت ہے،اس میں عیدین کی نماز بھی داخل ہے؛اس لیے عیدین میں بھی نمازکے بعد دعا مانگنا مستحب ہے،خطبہ کے بعد دعا مانگنے کا استحباب کسی روایت سے ثابت نہیں؛اس لیے امام صاحب کو چاہیے کہ نمازِ عیدین کے بعد مختصر دعا کرکے خطبہ میں مشغول ہوجائیں اور خطبہ کے بعد پھر دعا نہ کریں ،خطبہ کے بعد دعا کا معمول بنالینا صحیح نہیں اس سے اجتناب کرنا چاہیے ،جہاں تک دعا میں سر یا جہر کا مسئلہ ہے تو دعا میں اصل سر ہے ؛اس لیے سرا ہی دعا کرانی چاہیے ؛البتہ اگر کبھی نمازیوں کی تعلیم وغیرہ کی غرض سے جہرا دعا کرادی جائے تو اس کی گنجائش ہوگی ۔

    عن أبی أمامة قال قیل یا رسول اللہ أی الدعاء أسمع قال جوف اللیل ودبر الصلوات المکتوبة رواہ الترمذی (مشکاة: ۸۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند