• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 172406

    عنوان: جمعہ کی اذانِ اول سے پہلے دینی باتیں بیان کرنا ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں۔ ہمارے یہاں جمعہ کی اذان اول 12 بجکر 47 منٹ پر ہوتی ہے اور بارہ بجکر 55 منٹ پر اذان ثانی، پھر خطبہ اور اس کے بعد نماز۔ بارہ بجکر 47 منٹ سے پہلے اردو زبان میں تقریر ہوتی ہے جس میں ضروریات کے مسائل بیان کر دیے جاتے ہیں۔ پندرہ بیس منٹ۔ کیا یہ طریقہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 172406

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1205-1058/D=12/1440

    صورت مسئولہ میں جمعہ کی اذانِ اول سے پہلے دینی باتیں بیان کرنا جائز ہے۔ اور اذانِ اول اور اذان ثانی کے درمیان دس منٹ کا وقفہ بھی رکھنا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند