• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 171242

    عنوان: کیا مدرسہ کی مسجد میں جمع کرنا صحیح ہوگا

    سوال: معلوم یہ کرنا ہے کہ ہمارے شہر سے آدھا کلو میٹر کی دوری پر مدرسہ واقع ہے اور اس آدھا کلو میٹر کے فاصلے میں کوئی آبادی نہیں ہے تو کیا مدرسہ کی مسجد میں جمع کرنا صحیح ہوگا جبکہ شہر والے بھی وہاں جمعہ پڑھنے کے خوا ہش مند ہیں۔

    جواب نمبر: 171242

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 957-813/D=10/1440

    شہر اور اس کے فنا میں نماز جمعہ جائز ہے پس صورت مسئولہ میں مدرسہ اگر فناء مصر کے حدود میں ہے تو وہاں بھی جمعہ پڑھنا ہوگا۔ اور اگر فنا سے باہر ہے تو پھر وہاں جمعہ پڑھنا جائز نہ ہوگا۔

    نوٹ: فناء مصر اس جگہ کو کہتے ہیں جو شہر سے باہر شہر کی ضروریات کے لئے ہوتی ہے مثلاً قبرستان گھوڑ دوڑ کی جگہ وغیرہ ضروریات شہر سے متعلق جگہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند