• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 169758

    عنوان: جمعہ كے فرائض كے بعد امام كے ساتھ جہری دعا میں شركت كا مسئلہ؟

    سوال: اگر امام صاحب کا معمول جمعہ کے فرائض کے بعد سنتوں سے پہلے اجتماعی جہری دعا کا ہو، تو ہمیں کیا کرنا چاہیے ؟ کیا ان کے ساتھ دعا میں شریک رہیں یا ایک طرف ہو کر سنتیں پڑھ لیں۔

    جواب نمبر: 169758

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 724-602/D=07/1440

    امام کو چاہئے کہ وہ سراً دعا کرنے کا معمول بنائے؛ کیونکہ آہستہ دعا کرنا ہی مسنون ہے، نیز سلام پھیرتے ہی مقتدی اور امام کا اقتدا کا تعلق ختم ہو جاتا ہے؛ لہٰذا صورت مسئولہ میں آپ پر اُن کے ساتھ دعا میں شریک ہونا ضروری نہیں؛ بلکہ آپ اپنی مختصر سی دعا کرکے سنتوں میں مشغول ہو سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند