• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 168864

    عنوان: ہمارے گاؤں میں جمعہ اور ظہر دونوں نمازیں پڑھی جاتی ہیں كیا یہ صحیح ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میرے گاؤں کی مسجد میں امام صاحب جمعہ کے دن جمعہ کی اور ظہر کی نماز پڑھاتے ہیں تو کیا یہ صحیح ہے یا غلط ہے؟

    جواب نمبر: 168864

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 561-472/D=06/1440

    (۱) اگر وہ جگہ شہر قصبہ یا بڑا گاوٴں ہے جہاں کہ جمعہ فرض ہوتا ہے تو ایسی جگہ بس جمعہ کی نماز ادا کی جائے ظہر ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اور اگر جمعہ کے شرائط نہیں پائے جاتے تو بس ظہر ہی بالجماعت ادا کی جائے۔

    (۲) صورت مسئولہ میں مذکور فی السوال گاوٴں کیسا ہے؟ وہاں جواز جمعہ کے جملہ شرائط پائے جاتے ہیں یا نہیں؟ یا اکثر نہیں پائے جاتے یا بعض پائے جاتے ہیں؟ جو بھی صورت حال ہو بالوضاحت لکھیں۔

    (۳) امام صاحب کس وجہ سے دونوں نمازیں پڑھاتے ہیں؟ کیا وہ خود مفتی ہیں یا کسی مفتی سے حکم معلوم کرکے عمل کرتے ہیں۔ ان سے لکھواکر منسلک کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند