• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 166178

    عنوان: عورتوں كا جمعہ سے پہلے ظہر پڑھنا كیسا ہے؟

    سوال: عورت جمعہ کی نماز کی بعد ظہر کی نماز ادا کریں کیا یہ لازم ہے ؟

    جواب نمبر: 166178

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 125-70/SN=2/1440

    عورتیں جمعہ کی نماز سے پہلے بھی ظہر کی نماز ادا کرسکتی ہیں، ظہر کو جمعہ سے موٴخر کرنا شرعاً ان پر ضروری نہیں ہے۔ (دیکھیں: درمختار مع الشامی: ۳/۳۰، ط: زکریا) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند