• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 164145

    عنوان: شہر کی جامع چھوڑکر دوسری جگہ جمعہ پڑھنے کے لیے جانا کیسا ہے؟ جب کہ وہاں کا خطیب اچھا بیان کرتے ہوں

    سوال: خدمت میں عرض ہے کہ شہر ناگپور میں رہتا ہوں مجھے اپنے شہر سے پندرہ کلومیٹر کی دوری پر واقع ایک مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنا کیسا ہے صرف اس وجہ سے کی وہاں کے امام صاحب بہت اچھا بیان اور خطبہ دیتے ہیں اس غرض سے اپنے شہر کی جامع مسجد چھوڑکروہاں نماز پڑھنا کیسا ہے وہ مسجد اس شہر کی جامع مسجد ہے ؟

    جواب نمبر: 164145

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1246-1064/N=12/1439

    اگر آپ کے شہر کی جامع مسجد، جمعہ میں محلہ اور آس پاس کے نمازیوں سے آباد رہتی ہے، یعنی: جمعہ میں نمازیوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوجاتی ہے تو آپ صورت مسئولہ میں دوسری جگہ جمعہ کی نماز پڑھنے کے لیے جاسکتے ہیں، اس میں شرعاً کچھ حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند