• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 163185

    عنوان: عیدگاہ پہ شامیانہ تان کر عید کی نماز پڑھنا؟

    سوال: عیدگاہ پہ شامیانہ کے بارے میں کیا فرماتے ہیں مفتیان اکرام۔اور اگر شامیانہ حکومت کی طرف سے ہو تو کیا جائز ہے ؟کیا نماز ادا ہوگی؟

    جواب نمبر: 163185

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1226-1130/M=11/1439

    کھلی عیدگاہ میں نماز عید ادا کرنا متوارث طریقہ ہے کسی عذر مثلاً بارش سے بچنے کے لیے شامیانہ لگانے میں حرج نہیں اور شامیانہ حکومت کی طرف سے ہو تب بھی مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند