• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 159979

    عنوان: جامع مسجد كے علاوہ دوسری مسجد میں جمعہ قائم كرنا؟

    سوال: حضرت، ایک قصبہ میں تقریباً ۱۶/ مساجد ہیں جن میں ایک جامع مسجد بھی ہے، جس میں نماز جمعہ ہوتی ہے، کیا جامع مسجد کے علاوہ اور کسی مسجد میں جمعہ کی نماز ہوسکتی ہے یا نہیں؟ براہ کرم، قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 159979

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:790-708/SD=7/1439

    جس گاوٴں یا قصبہ میں جمعہ کی شرائط پائی جاتی ہیں ، وہاں جامع مسجد کے علاوہ دوسری مسجد میں بھی جمعہ قائم کرنا جائز ہے ؛ البتہ بلا ضرورت دوسری مسجد میں جمعہ نہیں قائم کرنا چاہیے ، جمعہ میں کثرت اور مسلمانوں کا ایک جگہ جمع ہونا مطلوب ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند