• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 159784

    عنوان: عید کی پہلی رکعت نکل گئی تو کس طرح بقیہ نماز ادا کی جائے؟

    سوال: اگر عید کی جماعت میں تاخیر سے شامل ہوں کہ پہلی رکعت نکل گئی ہو تو امام کے پیچھے دوسری رکعت پڑھنے کا بعد پہلی رکعت کو دہرانے کا کیا طریقہ ہو گا؟

    جواب نمبر: 159784

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:690-568/N=7/1439

    اگرعید کی نماز میں کسی کی ایک رکعت چھوٹ جائے تو وہ امام کے سلام کے بعد جب چھوٹی ہوئی رکعت ادا کرے گا تو پہلے ثنا، تعوذ، تسمیہ، سورہ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھے گا، اس کے بعد رکوع سے پہلے تکبیرات زوائد کہے گا اور عام نمازوں کی طرح مابقیہ نماز مکمل کرے گا۔

    ولو سبق برکعة یقرأ ثم یکبر لئلا یتوالی التکبیر (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصلاة، باب العیدین، ۳: ۵۶، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، ومثلہ في مراقي الفلاح ( مع حاشیة الطحطاوي علیہ ص: ۵۳۴، ط: دار الکتب العلمیة بیروت) وغیرہ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند