• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 159008

    عنوان: شرائط و لوازمات جمعہ و عیدین کے کیا ہیں ؟

    سوال: براہ کرم اقل مقدار یا کم از کم مقدار اور اکثر مقدار و شرائط و لوازمات جمعہ و عیدین کے کیا ہیں ؟کیا تین مقتدیوں کے بدلے ایک مرد اور چار عورتوں یا امام فقط مرد اور چھ عورتیوں کے ہونے سے جمعہ و عیدین کی نماز ادا ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 159008

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:713-594/sd=6/1439

    (۱) جمعہ کے قیام کے لیے امام کے علاوہ کم از کم تین مقتدیوں کا ہونا ضروری ہے ، نیز کم از کم قریہ کبیرہ ( بڑے گاوٴں ) کا ہونا ضروری ہے ، جس کی آبادی تین چار ہزار ہو اور وہاں روز مرہ کی ضروریات کا سامان مہیا ہو، مزید تفصیلات فقہی کتابوں میں مذکور ہیں۔ (۲) اگر امام کے علاوہ ایک مرد اور چار عورتیں ہوں یا ایک امام مرد اور چھ عورتیں ہوں، تو جمعہ کا قیام صحیح نہیں ہے ۔ قال الحصکفی : (و) السادس: (الجماعة) وأقلہا ثلاثة رجال (ولو غیر الثلاثة الذین حضروا) الخطبة (سوی الإمام) بالنص لأنہ لا بد من الذاکر وہو الخطیب وثلاثة سواہ بنص۔قال ابن عابدین : (قولہ سوی الإمام) ہذا عند أبی حنیفة ورجح الشارحون دلیلہ واختارہ المحبوبی والنسفی کذا فی تصحیح الشیخ قاسم۔۔۔۔ واحترز بالرجال عن النساء والصبیان فإن الجمعة لا تصح بہم وحدہم لعدم صلاحیتہم للإمامة فیہا بحال بحر عن المحیط۔۔۔۔(قولہ: ولذا) أی لکون المراد الرجال أتی بالتاء فأفاد أنہ لو بقی ثلاثة من النساء أو الصبیان، ولو کان معہم رجل أو رجلان لا یعتبر۔( الدر المختار مع رد المحتار : ۱۵۱/۲، باب الجمعة ، ط: دار الفکر، بیروت )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند