• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 154633

    عنوان: كیا ایام تشریق كی تكبیرات كی قضا ہے؟

    سوال: کیا ایام تشریق کی تکبیرات فوت ہو جائے اور اگر ان نمازوں کی قضاء ایام تشریق کے علاوہ میں کی جائے تو کیا تکبیرات کی قضاء بھی کرنی ہوگی؟

    جواب نمبر: 154633

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1501-1494/L=1/1439

    تکبیراتِ تشریق کا پڑھنا ایامِ تشریق کے ساتھ خاص ہے ؛لہذاایامِ تشریق میں قضا کرنے کی صورت میں تکبیرِ تشریق پڑھنے کا حکم ہے (بشرطیکہ اسی سال کے ایامِ تشریق ہوں آئندہ سال کے نہ ہوں)غیر ایامِ تشریق میں ایامِ تشریق کی نمازوں کی قضا کی جائے تو تکبیراتِ تشریق کے پڑھنے کا حکم نہیں ہے۔ ومن نسی صلاةً من أیام التشریق فذکرہا فی أیام التشریق من تلک السنة قضاہا وکبر،کذا فی الخلاصة،واذا فاتتہ صلاة قبل ہذہ الأیام فقضاہا فیہا لا یکبر وکذا لو فاتتہ صلاةفی أیام التشریق فقضاہا فی غیر أیام التشریق أو قضاہا فی أیام التشریق من قابل لا یکبر․(الہندیہ:۱/۱۵۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند