• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 154367

    عنوان: ہم مسجد عائشہ كے پاس رہتے ہیں‏، ہمارے پاس آنے والے كے لیے احرام باندھنے كا كیا مسئلہ ہے؟

    سوال: میں سعودی عرب میں کام کررہاہوں اور میں مکہ میں حدود سے باہر(مسجدعائشہ سے متصل ) رہتاہوں ۔ میرا سوال یہ ہے کہ میں وزٹ ویزا پر اپنے والدین کو یہاں بلانا چاہتاہوں، اگر وہ آجائیں تو کیا ان کو ہندوستان سے احرام باندھنا ہوگا ؟ یا وہ میرے پاس مکہ میں میرے گھر پہنچنے کے بعد احرام باندھ سکتے ہیں؟چونکہ میں حدود سے باہر رہتاہوں۔

    جواب نمبر: 154367

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1235-1028/D=12/1438

    آپ حدود مکہ سے باہر (مسجد عائشہ کے پاس) رہتے ہیں تو آپ کے والدین اگر آپ لوگوں کی ملاقات کے لیے سفر کریں حج عمرہ کا ارادہ نہ ہو تو وہ بلا احرام آپ کے پاس جا سکتے ہیں۔ پھر جب موقعہ ہو تو نیا ارادہ کرکے حج یا عمرہ ادا کرلیں۔

    اور اگر شروع سے ہی حج یا عمرہ کا ارادہ ہے تو پھر ہوائی سفر میں جدہ آنے سے ایک گھنٹہ پہلے احرام کی نیت کرنا ضروری ہوگا بہتر ہے کہ ہندوستانی ایرپورٹ سے ہی احرام باندھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند