• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 153621

    عنوان: عید الفطر وعید الاضحی کی نماز کا اول وقت کیا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہٴ ذیل کے بارے میں کہ عید الفطر وعید الاضحی کی نماز کا اول وقت کیا ہے؟

    جواب نمبر: 153621

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1154-955/d=12/1438

    عید الفطر و عید الاضحی کی نماز کا اول وقت؛ سورج طلوع ہونے کے بعد جب زرد رنگ دور ہوجائے یعنی سفید ہوجائے شروع ہوتا ہے اور یہ سورج کے اپنے مطلع سے بارہ بالشت اوپر ہوجانے کے بعد ہوتا ہے، حاصل یہ ہے کہ جب نفل نماز پڑھنا حلال ہوجائے یعنی اشراق کا وقت شروع ہوجائے وہی وقت عیدین کا اول وقت ہے۔

    (ووقتہا من الارفتاع) المراد بہ أن تبیض: زیلعی (قدر رمح) ہو اثنا عشر شبرا والمراد بہ وقت حل النافلة (رد المحتار: ۳/۵۲، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند