• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 131035

    عنوان: ہر جمعہ کو جمعہ سے پہلے بیان کرنا کیساہے ؟

    سوال: ہر جمعہ کو جمعہ سے پہلے بیان کرنا کیساہے ؟اور بیان کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے ؟ میں نے کبھی بیان نہیں کیا، کوئی کتاب یا کوئی آسان طریقہ بتادیں۔

    جواب نمبر: 131035

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1196-1194/M=12/1437 اگر نمازیوں کو خلل نہ ہوتو جمعہ سے پہلے کچھ دیر دین کی ضروری اور مفید باتیں بیان کرنے میں حرج نہیں، بیان کے بعد سنت کے لیے وقت دے دینا چاہئے، بیان کا کوئی مخصوص طریقہ نہیں ہے مادری اور عام فہم زبان میں لوگوں کو دین کی باتیں پہنچا دینا ہے آپ نے کبھی بیان نہیں کیا ہے اور اب بیان کی ضرورت محسوس کرتے ہیں تو عام مجمع کے سامنے بیان سے پہلے جو مضمون آپ بیان کرنا چاہتے ہیں اس کا مطالعہ کرکے کمرے میں یا تنہائی میں تھوڑی تیز آواز سے بول کر دہرا لیا کریں یا آئینہ سامنے رکھ کر کچھ مشق کرلیا کریں یا وعظ و تقاریر کی معتبر کتابوں سے کوئی مختصر سی تقریر یاد کرکے تقریر کردیا کریں، بیان و خطابت کے لیے مندرجہ ذیل کتب سے استفادہ کرسکتے ہیں اصلاحی خطبات (افادات: حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم) علمی خطبات (افادات: حضرت مفتی سعید احمد صاحب پالنپوری دامت برکاتہم) ”ندائے منبر و محراب، “ ”خطبات اسلم“ اور ”انوار ہدایت“ وغیرہا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند