• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 593

    عنوان: کیا لوگ مجھے صرف محمد کہہ کر پکار سکتے ہیں؟

    سوال:

    میں ایک شبہ دور کرنا چاہتا ہوں اور لوگ مجھے محمد کہہ کر پکارتے ہیں۔ میں جاننا یہ چاہتا ہوں کہ کیا لوگ مجھے محمد کہہ کر پکار سکتے ہیں؟ کیوں کہ یہ تو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم گرامی ہے۔ جب وہ مجھے براہ راست محمد کہتے ہیں مجھے لگتا ہے کہ وہ کوئی گناہ کرتے ہیں۔ براہ کرم، اس شبہ کو دور فرمائیں۔

    جواب نمبر: 593

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 379/ن=361/ن)

     

    آپ کا یہ شبہ درست نہیں ہے آپ کو اس طرح خیال نہ کرنا چا ہئے۔ جس کانام محمد ہو اس کو کہہ کر پکار نے میں کوئی بھی مضائقہ نہیں ہے اس لیے کہ جب محمد نام رکھنا شرعا درست ہے اور اس امت میں لاکھوں لوگوں کے نام محمد ہیں تو محمد کہہ کر پکارنے میں کیا حرج ہے؟ اگر آپ کو طبعا ناگواری ہوتی ہے تو آپ محمد سے پہلے یا بعد میں کوئی اور بہتر لفظ لگالیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند