• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 5003

    عنوان:

    کیا ہم اپنے لڑکے کا نام (ہمام رباح) رکھ سکتے ہیں، اس کا کیا معنی ہے؟ (۲) کیا ہم لڑکی کا نام رابعہ مریم رکھ سکتے ہیں، اس کا کیا مطلب ہے؟

    سوال:

    کیا ہم اپنے لڑکے کا نام (ہمام رباح) رکھ سکتے ہیں، اس کا کیا معنی ہے؟ (۲) کیا ہم لڑکی کا نام رابعہ مریم رکھ سکتے ہیں، اس کا کیا مطلب ہے؟

    جواب نمبر: 5003

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 496=536/ل

    (۱) جی ہاں! رکھ سکتے ہیں۔ ہمام اور رباح دو الگ الگ لفظ ہیں، ہمام کے معنی بہادر، سخی، سردار اور رباح کے معنی نفع کے ہیں۔

    (۲) رکھ سکتے ہیں رابعہ کے معنی چوتھی کے ہیں ، نیز رابعہ ایک زاہدہ خاتون کا نام بھی ہے، اور مریم کے معنی کنواری، پارسا، پاک دامن وغیرہ کے ہیں۔ نیز مریم حضرت عیسی علیہ السلام کی والدہ ماجدہ کا نام ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند