• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 4243

    عنوان:

    براہ کرم، ایک نام حور العین کا معنی بتائیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس نام کا مطلب بدشگون وغیرہ ہے۔ کیا ایسی کوئی حقیقت ہے؟

    سوال:

    براہ کرم، ایک نام حور العین کا معنی بتائیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس نام کا مطلب بدشگون وغیرہ ہے۔ کیا ایسی کوئی حقیقت ہے؟

    جواب نمبر: 4243

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 283=283/ م

     

    تنہا لفظ ?حور? کے معنی ہلاکت، گمراہی اور کمی کے بھی ہیں، ان معانی کے اعتبار سے یہ اچھا نام نہیں، لیکن حُوْرٌ یہ حَوْرَاء کی جمع بھی ہے، اور حَوْراء کے معنی لغت میں گوری عورت کے ہیں تو حورٌ عین کے معنی ہوئے جنت کی حسین اور سیاہ چشم عورتیں، جب حور عین مرکب بولا جائے تو اس وقت یہی آخری معنی مراد ہوتا ہے، جس میں بدشگونی کا کوئی مفہوم نہیں پایا جاتا اور جنت کی حوروں کے تعلق سے یہ لفظ قرآن میں بھی آیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند