• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 4089

    عنوان:

    شہزاد عالم نام صحیح ہے؟ اگر نہیں، تو نام میں کہاں تبدیلی کی جائے؟

    سوال:

    شہزاد عالم نام صحیح ہے؟ اگر نہیں، تو نام میں کہاں تبدیلی کی جائے؟

    جواب نمبر: 4089

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 233=233/ م

     

    شہزاد کے معنی ہیں ?بادشاہ کا بیٹا? اگرچہ نام رکھتے وقت یا پکارنے کے وقت اس نام کے حقیقی معنی مراد نہیں ہوتے لیکن مذکورہ نام میں بڑائی اور ترفع کا مفہوم پایا جاتا ہے، جو شریعت میں پسندیدہ نہیں، اس لیے مناسب یہی ہے کہ مذکورہ نام بدل کر ایسا نام تجویز کیا جائے جو تزکیہ، ترفع اور برے معنی سے پاک ہو اور اگر اس نام کو بدلنے میں پریشانیاں ہوں تو اسی نام کو باقی رکھا جائے کہ یہ نام بھی ناجائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند