• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 3905

    عنوان:

    میرے بڑے بیٹے کا نام ریان عارف اور چھوٹے بیٹے کا نام ایان عارف ہے، کیا یہ نام مناسب ہیں؟ (۲) ان ناموں کے معنی کیاہیں؟

    سوال:

    میرے بڑے بیٹے کا نام ریان عارف اور چھوٹے بیٹے کا نام ایان عارف ہے، کیا یہ نام مناسب ہیں؟ (۲) ان ناموں کے معنی کیاہیں؟

    جواب نمبر: 3905

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 217=217/ م

     

    "رَیَّان" کے معنی ہیں "بہت زیادہ سیراب" قال الزرکشی: الریّان فعلان کثیر الريّ ضد العطش (مرقاة) نیز جنت کے آٹھ دروازوں میں سے ایک دروازے کا نام ہے جس سے روزہ دار جنت میں داخل ہوں گے۔

    "عارف" کے معنی لغت میں "جانکار" کے ہیں۔ صوفیاء کے عرف میں عارف اس کو کہتے ہیں جسے اللہ کی معرفت حاصل ہو، یہ نام اچھا ہے۔

    "اَیّان" تشدید کے ساتھ اسم استفہام ہے جس کے معنی آتے ہیں "کب" نام رکھنے کے لیے موزوں نہیں۔ اس کے بجائے "ریحان" نام مناسب ہے۔ "ریحان" ایک خوشبودار پودے کا نام ہے۔ اور "ایان" بغیر تشدید کے لغت میں نہیں مل سکا۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند