• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 3059

    عنوان:

    رجاء نام کیسا ہے؟

    سوال:

    میں نے ایک مولوی کے مشورہ پر اپنے نو زائدہ لڑکی کا نام رجا (Rija) رکھا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک صحابیہ کا نام ہے اور علامہ حافظ ابن حجر رحمة اللہ علیہ نے اپنی کتاب الاصابہ فی تمیز الصحابہ میں اس کا تذکرہ کیاہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا یہ صحیح ہے ؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ عجب نام ہے اور کچھ علمائے کرام بھی کہتے ہیں کہ ہم نییہ کبھی پڑھا نہیں ہے اس لیے میں تذبذب میں ہوں۔

    جواب نمبر: 3059

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 146/ ج= 141/ ج

     

    رَجاء: یہ صحیح نام ہے اس نام کی صحابیہ گذری ہیں اور اس نام کے صحابہ بھی گذرے ہیں۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے الاصابة فی تمیز الصحابة میں اس نام کا تذکرہ کیا ہے۔ دیکھئے (الاصابة فی تمییز الصحابة، ج۴، ص۳۰۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند