• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 2482

    عنوان: وانیا کا کیا معنی ہے؟

    سوال:

    میری بیٹی ۱۲/مئی کو پیداہوئی ہے، ہم نے اس کانام وانیا (waniya) رکھاہے جس کا معنی کتاب میں دیکھاہے اللہ کا تحفہ کیا یہ نام اور اس کا معنی صحیح ہے؟ (۲) سناہے کہ ایک ہی بچی یا بچہ کا نام نہیں ہونا چاہئے، کوئی بھی ایک نام ہی ہو، دونام ہونے سے شخصیت ڈبل ہوجاتی ہے اور بچے کوآگے جاکر پریشانی کا سامنا ہوتاہے، کیا یہ درست ہے؟ براہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 2482

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1730/ ب= 1526/ ب

     

    وانیا کا لفظ ہمیں کسی لغت میں نہ ملا۔ یہ بھی نہ معلوم ہوسکا کہ یہ کس زبان کا لفظ ہے اور اس کے کیا معنی ہیں۔ کسی اور سے معلوم کرلیں۔ (۲) ہندوستان میں اکثر مرکب نام رکھے جاتے ہیں: اور اہل عرب اکثر ایک ہی لفظ کے ساتھ نام رکھتے ہیں۔ دونوں طریقے درست ہیں اور حدیث سے ثابت ہیں۔ اس میں پریشانی کا سامنا کرنے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند