• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 2149

    عنوان:

    کیا نام میں کوئی تبدیلی یا اضافہ سے انسان کی تقدیر بدل سکتی ہے؟ کیا یہ صحیح ہے نہیں ؟ کیا اسلامی تاریخ میں اس طرح کی کو ئی مثا ل ملتی ہے؟ اسلام کے مطابق صحیح کیا ہے؟

    سوال:

    کیا نام میں کوئی تبدیلی یا اضافہ سے انسان کی تقدیر بدل سکتی ہے؟ کیا یہ صحیح ہے نہیں ؟ کیا اسلامی تاریخ میں اس طرح کی کو ئی مثا ل ملتی ہے؟ اسلام کے مطابق صحیح کیا ہے؟

    جواب نمبر: 2149

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 670/ م= 665/ م

    نام کی تبدیلی حدیث سے ثابت ہے لیکن یہ تبدیلی یا اضافہ محض نیک فالی کے طور پر ہے، تبدیلی کا یہ مقصد نہیں کہ اس سے انسان کی تقدیر بدل جاتی ہے، اور نہ ایسا عقیدہ رکھنا درست ہے، ہاں اگر کسی کی تقدیر ہی میں لکھا ہو کہ نام بدلنے سے تقدیر بدل جائے گی تو یہ نام کا بدلنا بھی اسی تقدیر کی وجہ سے ہوگا، اسلامی تاریخ میں ناموں کی تبدیلی کی مثالیں ملتی ہیں اور اچھے ناموں کے اچھے اثرات اور برے ناموں کے برے اثرات تجربات سے ثابت ہیں اور عقلاء حضرات اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند