• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 177238

    عنوان: بچی کا نام ”حطیم فاطمہ“ رکھنا کیسا ہے؟

    سوال: کیا میں اپنی بیٹی کا نام حطیم فاطمہ رکھ سکتا ہوں؟ کیا یہ شرعی لحاظ سے ٹھیک ہے؟

    جواب نمبر: 177238

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:592-491/N=8/1441

    ”حطیم“: خانہ کعبہ سے متصل ایک برکت کی جگہ ہے؛ بلکہ حدیث کے مطابق وہ خانہ کعبہ کا جزو ہے (صحیح بخاری، کتاب المناسک، باب فضل مکة وبنیانھا الخ، ۱: ۲۱۵، مطبوعہ: مکتبہ اشرفیہ دیوبند)، اور ”فاطمہ“: حضرت اقدس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی اور حضرت علیکی اہلیہ کا اسم گرامی ہے ؛ لہٰذا آپ برکت کے طور پر اپنی بیٹی کا نام ”حطیم فاطمہ“ رکھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند