• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 176639

    عنوان: شانب یا سانب نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: بچوں کے مندرجہ ذیل ناموں کے معنی بتلائیں اور کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؛ شانب،سانب،ثانب اور الاشماء،الاسماء؟

    جواب نمبر: 176639

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:602-561/L=8/1441

    شانب ،سانب اور ثانب میں سے سانب اور ثانب کا کوئی معنی نہیں ملا البتہ شانب کا معنی چمکدار دانت والا ہے،اور أشماء و أسماء میں سے اسماء صحیح ہے، اسماء عربی میں لفظ اسم کی جمع ہے، اور لفظ اسم کا معنی نام ہے؛ نیز حضرت اسماء ایک مشہور جلیلة القدر صحابیہ ہیں. جو حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ عنہ کی بیٹی، حضرت زبیر ابن العوام رضی اللہ عنہ کی بیوی، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی بہن اور حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی ماں ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند