متفرقات - اسلامی نام

pakistan

سوال # 176416

اگر یہ نام صحابہ یا صحابیات میں سے ہین تو ضرور بتائیں، ان ناموں کی ادائیگی کیسے کریں گے ؟ اور کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟ اگر رکھ سکتے ہیں تو رکھنا کیسا ہے ؟ آپ سے گذارش ہے کہ کچھ نام صحابہ اور صحابیات میں سے لڑکے اور لڑکی کے لیے بتائیں تفصیل کے ساتھ۔
لڑکے کے لیے ؛ سعر، ضرار، ضماد، بتیان ، ارتضا۔
لڑکی کے لیے ؛ شمیمہ، خنسہ، مایزہ، علینہ، لینہ، اریبہ ،شانزہ، ابیہا، سحر، رانیہ، عرش، بنیش، خنشہ، تشنم، مہروش، اریشہ، ادیسہ یا عدیسہ، انیسہ، اسمہ، عفف، بیرہ، عترہ/عترا، ضرمینہ، /زرمینہ، خزیمہ، عوین،/اوین، زرش، رافیہ /رافعہ/ربیقہ/تنیت/شمسیہ ۔

Published on: Feb 1, 2020

جواب # 176416

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 526-476/M=06/1441



”خنساء“ صحابیہ کا نام ہے، لڑکی کے لئے یہ نام بہتر ہے اور مذکورہ ناموں میں شمیمہ ، اریبہ، انیسہ، رافعہ میں سے بھی کوئی نام رکھ سکتے ہیں، اور حسب طلب کچھ صحابیات کے اسماء یہ ہیں: عائشہ، فاطمہ، میمونہ، حفصہ، سُمیہ، خدیجہ، زینب، رقیہ۔



اور کچھ صحابہ کے اسماء یہ ہیں: ابو بکر، عمر، عثمان، علی، حذیفہ، طلحہ، ذکوان، سلمان، حسّان ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات