• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 176025

    عنوان: چند ناموں کے معنی بتائیں

    سوال: محمد خاشر۔حسنین۔ عکاشہ ۔ سعد۔ حمدان۔ صفیان ۔ ان ناموں کے معنی اور ان میں کونسا نام اچھا ہے ؟

    جواب نمبر: 176025

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:424-337/N=5/1441

    الف:محمد خاشر (خاء کے ساتھ): اس کے معنی معلوم نہیں۔ اور اگر یہ حاشر (حاء کے ساتھ ) ہوتو یہ حضرت اقدس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم مبارک ہے(مشکوة شریف، باب أسماء النبي صلی اللہ علیہ وسلم وصفاتہ، ص: ۵۱۵، مطبوعہ: مکتبہ اشرفیہ دیوبند)۔

    ب: حسنین: حسن اور حسین کا تثنیہ ہے۔

    ج: عکاشہ: ایک صحابی کا نام ہے۔

    د: سعد: یہ بھی ایک صحابی کا نام ہے۔

    ھ: حمدان: اللہ کی تعریف کرنے والا۔

    و: سفیان(سین کے ساتھ): بعض صحابہ اور محدثین کا نام ہے۔

    یہ سب نام اچھے ہیں، ان میں جو پسند ہو، رکھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند